دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم کی عمران خان پر تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیے گئے ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے .
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکے صادق و امین نےشوکت خانم کے 3 ملین ڈالر خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم .


انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے لیے زکوٰۃ کے پیسے دیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دیے تھے، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی .
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹا، فراڈیہ، توشہ خانہ اور زکوٰۃ چورکہتا ہے توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیاتو کیا ہوا، 5 قیراط کا ہیرا ہی تو لیا ہے، فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی کی تو کیا ہوا، زکوٰۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں تو کیا ہوا، ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے تو کیا ہوا .
وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ القادرٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت پر لی تو کیا ہوا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرپنجاب کی ہر نوکری، ہرعہدہ بیچا تو کیا ہوا . انھوں نے مزید کہا کہ جن کو چور کہتے ہیں، پاکستان کیا برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے، عمران خان اِسی لیے عدالت پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں