عمران خان پہلے بھی کئی لوگ مائنس کرنا چاہتے تھے: اسلم اقبال


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اب نہیں، پہلے بھی کئی لوگ مائنس کرنا چاہتے تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ہم نے جو نام دیے وہ سابقہ اور موجودہ بیوروکریٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ناموں کو کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا، من پسند بندہ آیا تو الیکشن کمیشن کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کے ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھ دیا ہے۔