نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقرری، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دفتر پہنچ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے . چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے اجلاس طلب کیا ہے .

الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا .
اجلاس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اعلان کیا جائے گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا .
دوسری جانب گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کر دیا ہے . محمد اعظم خان نے بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں