لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بھی لاہور کے نجی اسکول میں طالبہ پر اس کی ساتھیوں کے تشدد کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے . اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے میں والدین کی تربیت میں کمی نظر آرہی ہے .
Scardsale School students torture
Asal waqaya kia hooa. aisi herkaton ke perche walidain ki kia ghalatian hoti hain
full video 👇🏻https://t.co/OawDGOF8FU#ScarsdaleSchool #LahoreFemaleStudentTorture#Studentbullying #FemaleStudentBail#SchoolCase#SchoolIncedent pic.twitter.com/iSRhyukynD— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 22, 2023
رابی پیرزادہ نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انصاف گھر سے ملے، بچہ باہر کوئی ایسی حرکت کر کے آئے تو والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے سمجھائیں اور ایسی حرکتیں کرنے سے منع کریں .
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں والدین بچوں کو ان کی غلطیوں پر سمجھانے کے بجائے انہیں حوصلہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اور کسی دن بڑا واقعہ رونما ہوجاتا ہے .
سابق گلوکارہ نے کہا کہ آج کل کے دور میں نوجوانوں کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ موبائل اور انٹرنیٹ ہے، کیونکہ ان میں ٹارچر کے طریقے دکھائے جاتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے موبائل اکثر چیک کیا کریں . رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو انصاف عدالتوں سے نہیں ملتا .