وہاج ایک کمال اداکار ہیں؛ یمنیٰ زیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں۔حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ ڈرامہ سیریل تیرے بن کیلئے میں نے اپنا لک ، اپنی اداکاری پچھلے تمام کرداروں سے مختلف کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ میں اب تک سادگی سے کرداروں کو نبھاتی آئی ہوں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ میرا خیال ہے کہ کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ گھر کا فرنیچر ہو یا آپ کی ظاہری شخصیت ہو، بس کوشش یہ ہے کہ یہ بدلاؤ اسکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے ‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ تیرے بن میں’میرب کا کردار ایسی لڑکی کا ہے جو حویلی کے ماحول میں نہیں پلی بڑھی اسلیے جب وہ حویلی میں آتی ہے اس لڑکی کے لیے وقت گزارنا مشکل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے حویلی میں رہنے والے لوگ نہیں پسند کرتے وہ ایک مختلف ماحول کی عادی لڑکی ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں اور اس بار مرتسم کے کردار میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر میں خود حیران ہوں، انہوں نے بہترین کام کیا ہے ‘۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’ سراج الحق کے ساتھ تیسرا ڈرامہ ہے اور انہیں گلیمرس اور کانٹیمپوریری کرافٹ پر عبور حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری کے تعلیم یافتہ ڈائریکٹر مانے جاتے ہیں ‘۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں تھیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے لال رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)


واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)