منی لانڈرنگ کیس: سکیش چندر شیکھر کے نورا فتحی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے اداکار نورا فتحی کے خلاف بیان دے دیا۔سکیش چندر شیکھر نےاپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ابھی نورا نے مجھ سے اپنا گھر لینے کا وعدہ کرنے کے بارے میں بات کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ مراکش میں اپنے خاندان کے لیے ایک گھر خریدنے کے لیے مجھ سے پہلے ہی ایک بڑی رقم لے چکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نورا نے تفتیشی حکّام کو اپنے بیانات میں قانون سے بچنے کے لیے من گھڑت کہانیاں سنائی ہیں، میں نورا کو رینج روور دینا چاہتا تھا لیکن چونکہ اس وقت وہ گاڑی اسٹاک میں دستیاب نہیں تھی اور نورا کو فوری طور پر ایک گاڑی چاہیے تھی تو میں نے اُنہیں بی ایم ڈبلیو خرید کر دے دی، جسے وہ طویل عرصے تک استعمال کرتی رہی ہیں۔
سکیش چندر شیکھر نے بتایا کہ کیونکہ نورا ہندوستانی شہری نہیں ہیں، اس لیے اُنہوں نے مجھ سے گاڑی کو اپنی بہترین دوست کے شوہر بوبی کے نام پر رجسٹر کرنے کو کہا۔اُنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی حکّام کے پاس ثبوت کے طور پر اسکرین شاٹس اور چیٹ موجود ہے اس لیےجھوٹ بولنے کا جواز ہی نہیں پیدا ہوتا۔