شاداب خان کے نکاح کا اچانک اعلان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ شب جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تو ایک جانب مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب میمز کا۔ شاداب خان چند لمحوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی کرنے لگے۔


شوخ مزاج کرکٹر کی جانب سے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے باضابطہ نکاح کے اعلان کے باوجود ان کے مداح ابتداً اسے مذاق سمجھ کر یقین کرنے سے قاصر رہے تو کئی نے حیرانی کا اظہار کیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاون کو شاداب کے نکاح سے منسلک کیا اور کہا کہ ’شاداب نے شادی کے اعلان کے لیے صحیح دن کا انتخاب کیا، نہ بجلی ہے اور نہ ہی جذبات پر قابو‘۔


بلیک آؤٹ کے بعد شاداب خان کی جانب سے نکاح کے اچانک اعلان نے ایک صارف کو ماضی کے مارشل لاء کی یاد دلا دی۔


ایک ٹوئٹر صارف نے شاداب خان کی جانب سے اچانک نکاح کے اعلان کو ان کی خواتین مداحوں کے دل پر براہِ راست وار قرار دے دیا۔


کچھ سوشل میڈیا صارفین یکے بعد دیگرے کرکٹرز کی شادی کی خبریں سن کر بابر اعظم کے نکاح کی خبر کے منتظر نظر آئے۔


تو کسی نے اس خبر پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔


ایک ٹوئٹر صارف نے شاداب خان کے مداحوں کی صورتِ حال ایک فلمی کلپ شیئر کر کے بیان کی۔


ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’شاداب نے ہمیشہ ایک ایسے غیر سنجیدہ بچے کی طرح رویّہ اختیار کیے رکھا ہے کہ میں کبھی اس کے ’بیوی‘ کے ہونے کا تصور ہی نہیں کر سکا، کیا آپ سب کو سمجھ آ رہا ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟‘۔


ایک اور صارف نے گزشتہ روز بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی کے ساتھ ہی شاداب خان کے نکاح کی خبر سوشل میڈیا پر پڑھ کر حیرانی کا اظہار کچھ اس طرح کیا۔