حنا پرویز بٹ کی خوشی کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی قہقہہ لگاتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں انتہائی خوش اور ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے صفایا ہونے کے بعد میرا ردِعمل‘۔
PTIکا قومی اسمبلی سے صفایا ہونے کے بعد میرا ردعمل pic.twitter.com/UbTIymgUJp
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 24, 2023
واضح رہے کہ اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔