امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا ہے . گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا . ایک نجی ٹی وی نے فاریکس مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈز کیلیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں