پاکستانیوں نے کائلی جینر کو مسلم لیگ(ن) کا ایمبیسیڈر کیوں قرار دیا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)معروف امریکی ماڈل و کاروباری شخصیت کائلی جینر کی حالیہ ایک تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔کائلی جینر ان وائرل ویڈیوز اور تصویر میں سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں جس کے ساتھ شیر کا سر جڑا ہوا ہے۔
امریکی ماڈل کی یہ لباس پہنے تقریب میں شرکت کے بعد صرف چند لمحوں میں ہی ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے میمز کے انبار لگا دیے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کائلی جینر کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایمبیسیڈر قرار دے دیا ہے۔یہاں ایک نظر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔