حنا پرویز بٹ نے عرفان صدیقی کی تصویر کیوں شیئر کی؟
لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر و سینئر صحافی عرفان صدیقی کی تصویر شیئر کی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ جو آج لیکچر دے رہے ہیں، وہ یہ تصویر ضرور یاد رکھیں۔
جو آج لیکچر دے رہے ہیں، وہ یہ تصویر ضرور یاد رکھیں۔۔ pic.twitter.com/1Wt31hULNm
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 25, 2023
تصویر میں معروف سینئر صحافی و مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کو ہاتھ میں قلم لیے ہتھکڑی پہنے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ عرفان صدیقی کو 2019ء میں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں گرفتار کیا گیا تھا۔بزرگ صحافی کو اس موقع پر ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔