کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں چلیں گے، ہم تھکے نہیں، اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہے جبکہ معیشت جمود کا شکار ہے۔ دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا، ایسے حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔ ملک میں لوگوں کو چینی اور آٹا نہیں مل رہا۔ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔
پی ڈٰی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں بھی چلیں گے، اسلام آباد کی جانب مارچ بھی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں، حکومت انتخابی اصلاحات کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، انہوں نے آئندہ الیکشن میں بھی دھاندلی کا سوچا ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…