اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کیلئے پاکستان سے مدد طلب کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ) افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد طلب کر لی۔پاکستان کی ایک بار پھر بھر پور معاونت کرتے ہوئے پاکستان افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا، عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن پاکستان سے کرے گا۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی، سول ایوی ایشن کے جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانا منع ہوگا، عالمی ادارہ خوراک کو فیس ادا کرنی ہوگی، کسی قسم کا اسلحہ اور کیمیکل پرواز میں نہیں جائے گا، جو امدادی سامان جائے گا اس کی تفصیلات دینی ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو افراد پر مشتمل پرواز اسلام آباد سے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہو گی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے، افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لئے اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا، کابل خوراک پہنچانے کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا، امدادی سرگرمیوں کے لئے اقوام متحدہ فوڈ پروگرام نے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔

Recent Posts

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

11 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

33 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

36 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

45 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

52 mins ago