روزانہ 3 کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم طبی ماہرین نے اہم مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 12 فیصد اوردل کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ہنگری کی سیمیلویز یونیورسٹی کے محققین نے کافی پینے کی عادتوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے واقعات کے مابین وابستگی کی چھان بین کی. تحقیق کے دوران انہوں نے پایا کہ درمیانے درجے کی کافی کا استعمال فالج کے خطرے کو کافی نہ پینے والے لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد تک کم کرسکتا ہے محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں میں کافی کی باقاعدہ استعمال اور کافی کے قلبی اثرات کا منظم انداز میں جائزہ لینے کا سب سے بڑا مطالعہ ہے. ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کافی کا باقاعدگی سے استعمال محفوظ ہے یہاں تک کافی کو روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال بھی دل سے متعلق صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا اور دس سے پندرہ سال تک مسلسل کافی پینابھی موت کا سبب نہیں بن سکتا. ماہرین کا کہنا ہے کی ایک دن میں آدھے سے 3 کپ تک کافی پینافالج کے خطرات ، قلبی امراض یا کسی بھی وجہ سے موت کے خطرات کو کم کر دیتا ہے مطالعہ میں ، ڈاکٹر سائمن اور ساتھیوں نے 11 سال کی اوسط مدت کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد بالغوں کی صحت اور کافی کے استعمال کی عادات کا موازنہ کیا مطالعہ کے آغاز میں ، شرکاء میں سے کسی کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی اور ان شرکا کی اوسط عمر 56 سال تھی. . .

متعلقہ خبریں