عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی، صدر مملکت عارف علوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے خیال ظاہر کیا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی، عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان مذاکرات کیلئے نہ بیٹھنا چاہیں تو کتنی بار کہوں؟ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، ڈیرھ ماہ سے حکومت کی جانب سے خاموشی ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں یہاں تک کہہ چکا ہوں فوری الیکشن میں سے ’فوری‘ نکال کر بات کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ پر بات ہوئی، گورنر کا کہنا ہے اسمبلی توڑنے پر دستخط کرتے تو انہیں تاریخ دینی تھی، وہ کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ فواد چوہدری کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا وہ درست نہیں تھا، ہتھکڑیاں لگا کر اور منہ پر کپڑا ڈالنے پر شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی عزت بحال کرانے کیلئے پولیس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتراض ہوگا تو پولیس بلانے کے بجائے اپنی کارکردگی ٹھیک کروں گا، الیکشن کمیشن پر اعتراض ہوگا تو کیا پولیس بلائی جانی چاہیے؟صدر نے مزید کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگ رہا کہ حکومت اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے۔

Recent Posts

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

1 min ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

10 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

15 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

23 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح…

28 mins ago

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی…

33 mins ago