پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ کا نام ہے، رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ایک فتنہ کا نام ہے، یہ جتنا مرضی شور مچائے انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔فرانس کی نوجوان معروف شخصیت کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔چیئرمین مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ علی اصغر اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ملک کے مقتدر اور اہم ادارے کے افسران اور ان کے خاندان کو دھمکیاں دینے پر گرفتار ہوئے۔ اس ادارے کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں فواد چوہدری کی ضمانت ہوسکتی ہے، میرے خلاف تو خود ساختہ منشیات برآمد کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی ضمانت ہی نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں اور کوئی قانون و آئینی پیچیدگی نہ ہوئی تو مقررہ مدت میں دونوں صوبوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انتخابات سے مقبولیت کا پتہ چل جائے گا جس طرح کراچی میں پتہ چلا ہے، مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ ملک میں ایک وقت پر عام انتخابات ہوں لیکن جس طرح بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کا قتل، میاں نواز شریف کی ریلی پر حملہ اس وقت کی سیکیورٹی خامی کا نتیجہ تھے، لیکن عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ ایک انسان کے ذہنی اختلاف کی بنیاد پر ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ تفصیلی سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد ہوا ہے، میاں نواز شریف ایک مقبول اور حقیقی عوامی لیڈر ہیں، وہ انتخابات کے وقت پاکستان میں ہوں گے، اس سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات اور گرفتاری ہوتی رہتی ہیں مگر پی ٹی آئی والے تو خود غیر قانونی فعل کرکے گرفتاری پر شور مچاتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ان معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہی پی ٹی آئی کی سیاست رہ گئی ہے، ان کے پاس کوئی منشور ہے نہ ایجنڈا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو تباہ و برباد کر دیا، اب ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔
بعد ازاں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز پارٹی کارکنوں کے مسائل خصوصی طور پر قومی ایئرلائن کی بحالی کو ضرور کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

1 min ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

11 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

23 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

29 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

35 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

44 mins ago