معروف ٹک ٹاکروفا حسین پر اسکے بھانجے نے قاتلانہ حملہ کیوں کیا؟ حیران کن انکشاف
مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹک ٹاکر وفا حسین چاقو حملے میں زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو ان کے بھانجے نے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔ یہ واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں پیش آیا۔زخمی ٹک ٹاکر کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔طیبہ دلنشین المعروف وفا حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے جو
برطانیہ میں مقیم ہیں، کو اس کے بھانجے اورنگزیب نے چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق وفا حسین تحصیل ڈڈیال میں اپنی بہن کے گھر آئی تھیں جہاں ان کے پرس سے 20 ہزار روپے چورے ہوئے، ٹک ٹاکر نے جب بھانجے پر چوری کا الزام لگایا تو بھانجے نے خالہ کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔