جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے احسن محسن اور منال خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔ منال خان نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے کیپشن میں اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کے لیے لکھا ہے ’میری خوشیوں کا مقام۔ احسن محسن اکرام نے بھی منال خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)


بھولی بھالی صورت والی منال خان ستمبر میں احسن محسن اکرام سے شادی کرنے والی ہیں۔ 10 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویرشیئر کی تھی۔

انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی طے ہونے کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

 

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی جس کا تذکرہ کافی عرصہ تک زبان زدِعام تھا۔

دونوں اداکار اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ جن پر مداح بھی دل کھول پر تعریفیں کرتے ہیں۔ یار رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر منال خان کے سات ملین سے زائد فالوورز ہیں۔