پی ڈی ایم بڑھکیں نہ مارے، سڑکوں پر آکر دکھائے، فیاض چوہان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔ حکومت مخالف بڑھکیں بلاول زرداری اور بیگم صفدر مارتے تھے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو تمام مسائل حل کریں گے۔ 40 سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو اور موقع کا انتظار مضحکہ خیز بیان ہے۔ شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی سیٹ نہ جیت سکنے والے فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے، شہباز شریف پیچ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھپکیوں سے حکومت کو کئی خطرہ نہیں۔