پرویز الہٰی دور: پنجاب کے 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔سول سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر 41 میں سے31 محکموں نےرپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو جمع کر وا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، سیاسی بھرتیوں کے تحت تعینات افراد کو سرکاری مراعات حاصل رہیں۔ذرائع سول سیکریٹریٹ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ کی زبانی ہدایت پر ان سیاسی معاونین کو گاڑیاں بھی دی گئیں۔
چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کی تصیل طلب کر رکھی ہے، پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔