افغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان سے غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی انخلاء کی اجازت ہوگی،طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی . رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلاء کی اجازت ہو گی .

طالبان نے جن 100 ممالک کو مسافروں کے انخلاء کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین شامل ہیں لیکن اس فہرست میں روس اور چین کا نام شامل نہیں ہے . امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں بلکہ اسے 31 اگست کے بعد بھی جانے کی اجازت ہو گی . . .

متعلقہ خبریں