بےبی شارک اور ابرار الحق, وائرل ویڈیو تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق ویڈیو بے بی شارک پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بے بی شارک گانے کے حوالےسے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ابرار الحق کو تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ابرارا لحق کا کہنا تھا کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔ اب وہ بچوں پر توجہ دینے کی بجائے خود پر توجہ دے رہی ہیں۔

ابرار الحق کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین ان کی اس ویڈیو سے اتفاق کرتے دیکھائی دے رہے ہیں تو کچھ نے آج کل کی ماؤں پر کی جانے والی اس تنقید پر ناپسندگی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ، ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں گلوکاری کرنے کے طعنے بھی دیے۔ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص جس نے خود گانے گائے ہو اور موسیقی کے ساتھ ہی بڑا ہوا ہو، اسے اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔