سجل علی ’امراؤ جان ادا‘ کے کردار میں نظر آئیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اب مشہور زمانہ ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔
’امراؤ جان ادا‘ اردو ادب کا ایک کلاسک ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔ اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی اس وقت کے شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔
تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر انحصار کرتی ہے۔ان کے مطابق اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔
حامد حسین نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز میں خواتین کے 2 اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 1972 میں پاکستان میں حسن طارق کی ہدایت کاری میں ’امراؤ جان ادا‘ پر مبنی فلم بنائی گئی تھی جس میں رانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ بالی وڈ میں مظفر علی کی فلم میں 1981 کو ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ 2006 میں جے پی دتہ کی فلم میں ایشوریہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 1958 میں دو بھارتی فلمیں بھی اس سے متاثر ہو کر بنائی گئیں تھیں، جن میں ایس ایم یوسف کی ’مہندی‘ اور نخشب جارچاوی کی ’زندگی یا طوفان‘ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 1981 میں موسیقار سلیم سلیمان نے اسے اسٹیج میوزیکل کے طور پر پیش کیا تھا۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

9 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

34 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

53 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

58 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago