کبھی یہ نہیں کہا کہ ن لیگ اسحاق ڈار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، محمد زبیر


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری جماعت اسحاق ڈار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ ڈار صاحب نے اپنے حساب سے کوشش کی کہ پاکستان کے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس وجہ سے اسحاق ڈار نے دوسرے سورسز سے فارن ایکسچینج لانے کی کوشش کی۔