غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان پر حملہ کر سکتی ہیں، رانا ثناء اللہ کی وارننگ


لندن (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو متنبہ کیا ہے کہ آپ کیخلاف غیرملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے نوازشریف سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹاانسان ہےجوہمیشہ الزام تراشی سےکام لیتاہے، پہلے4لوگوں کا کہا تھاکہ انہوں نے میرے قتل کی سازش بنائی ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پرالزام عمران خان کا مخالفین کیخلاف پروپیگنڈا ہے، عمران خان کومتنبہ کرتاہوں آپ کیخلاف غیرملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔
عمران خان کے الزامات سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایجنسیوں کااندازہ ہوگا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے، ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئےخطرہ بن سکتا ہے، 26نومبرکو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سےخطرہ تھا۔
ڈالر کی اونچی اڑان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد زمین پرگرےگا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔ راناثنااللہ نے مزید کہا کہ جب ملک کےاندرہی ایسےلوگ ہوں تویہ بھی بدقسمتی کی صورت ہے، چاہتےہیں کہ ووٹ کی طاقت سےعمران خان کی سیاست مائنس کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

8 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

15 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

20 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

25 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

35 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

40 mins ago