اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نجی پرواز کے ذریعے لندن سے واپس وطن پہنچ گئے . ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ 2 ہفتے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت میں رہے .
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی .
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں . یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی پاکستان پہنچی تھیں .