کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے شادی کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا . سوشل میڈیا پر شان مسعود نے اپنی اہلیہ نیشے خان کے لیے لکھا ہے کہ تم میں مجھے اپنا جیون ساتھی اور بہترین دوست دونوں ملے، ہمارا یہ سب سے خوبصورت سفر ایک ساتھ گزرے .
شان مسعود نے اپنے پیغام میں شادی کی تقریبات میں آنے والے تمام لوگوں اور مبارک باد دینے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا ہے . شان مسعود نے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں .
Nisché in you I get to have both my soul mate and my best friend. May we have the most beautiful journey together
To my parents, family, friends,all guests attending the wedding and those wishing us, thank you from the bottom of my heart. 📸 @DaArtistPhoto pic.twitter.com/Te1ibzjqd4— Shan Masood (@shani_official) January 28, 2023
یاد رہے کہ شان مسعود اور نیشے خان کی رواں ماہ شادی ہوئی ہے جس کی تقریبات میں سابق اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی .