چاکلیٹ اور کیک کی تصویر لگاؤں تب بھی گالیاں پڑتی ہیں: ریحام خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بات کی ہے۔
ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں اگر چاکلیٹ یا کیک کی فوٹو بھی لگاؤں تو مجھے گالیاں پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان اور ان کے شوہر بلال مرزا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں۔
یاد رہے کہ ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے گزشتہ ماہ تیسری شادی کی تھی جس کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں کہیں اور بلال کہیں اور رہیں اس کے ساتھ پاکستان آنا جانا رہے گا۔