شہباز شریف کپڑے بیچیں اور سستا پٹرول لائیں، خرم شیر زمان
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اب اپنے کپڑے بیچیں اور قوم کو سستا پٹرول لا کر دیں۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کرعوام دشمن حکومت ہونے کا ثبوت دیا، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کا مشن عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،صنعتیں، سفری کاروبار متاثر ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے کہتے ہیں پیسہ نہیں ہے، قوم کا پیسہ غیر ضروری دوروں، سرجریوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں، پی ڈی ایم ٹولے کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔