پٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، فرخ حبیب
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر گزشتہ روز کہہ رہی تھی اسحاق ڈار پر یقین رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مریم کہاں گئی جو کہتی تھی ایک روپیہ اضافہ ہوتا ہے تو میاں صاحب کا دل خون کے آنسو روتا ہے، یہاں تو 35,35 روپے پٹرول اور ڈیزل انتہائی مہنگا کر دیا گیا ہے۔