پاکستان
نیشنل ایکشن پلان پر جس طرح عمل ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوسکا، اسحاق ڈار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر جس طرح عمل ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوسکا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو، بشیر احمد بلور اور دیگر سیاستدان دہشتگردی کا نشانہ بنے۔