ملک میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہےخیبر پختونخوا میں برف باری کے باعث

موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے36گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث سرد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آسکتی ہے جس کی وجہ سے سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے36گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی مزید کسی کولڈ ویو کا امکان نہیں ہے تاہم آئندہ 10 سے 15 دن راتیں سرد رہ سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت حرارت بڑھ سکتا ہے، درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی کے شمال اور مغربی علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم…

1 min ago

ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے…

1 min ago

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ…

10 mins ago

چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو…

18 mins ago

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

24 mins ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

30 mins ago