ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکارہ الکا یاگنی نے دور حاضر کے مقبول ترین گلوکاروں اور بینڈس کو یوٹیوب پر پیچھے چھوڑ دیا . سوشل پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2022 کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق الکا یاگنی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی یوٹیوب آرٹسٹ بن گئی ہیں .
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ الکا یاگنی نے یومیہ42 ملین جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ برس کل 15.3 بلین یوٹیوب اسٹریمز حاصل کر کے سرفہرست رہیں .
View this post on Instagram
جبکہ یوٹیوب کی جاری کردہ فہرست میں الکا یاگنی کے بعد امریکی گلوکارہ نے بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 14.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے .
واضح رہے کہ الکا یاگنی گزشتہ تین سالوں سے یوٹیوب پر راج کرتی آ رہی ہیں . 2020 میں انہیں 16.6 بلین اسٹریمز ملے جبکہ 2021 میں انہوں نے 17.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے .
کورین مشہور موسیقی بینڈ بلیک پنک اور بی ٹی ایس چارٹ میں گلوکارہ کا مقابلہ نہ کرسکے . بی ٹی ایس نے 7.95 بلین اور بلیک پنک نے 7.03 بلین اسٹریمز حاصل کیے .