بھارت ’خانز‘ اور ’مسلمان اداکاراؤں‘ کا دیوانہ ہے، کنگنا رناوت
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں ٹوئٹ کر رہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم’پٹھان‘ پر کیے گئے ایک مثبت تجزیے پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت اچھا تجزیہ ہے، اس ملک نے صرف اور صرف تمام ’خانز‘ سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی تو صرف اور صرف شاہ رخ خان سے محبت کی ہے۔
Very good analysis… this country has only and only loved all Khans and at times only and only Khans…And obsessed over Muslim actresses, so it’s very unfair to accuse India of hate and fascism … there is no country like Bharat 🇮🇳 in the whole world 🥰🙏 https://t.co/wGcSPMCpq4
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 28, 2023
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’خانز‘کے علاوہ بھارت مسلمان اداکاراؤں کا دیوانہ ہے، اس لیے بھارت پر نفرت اور فاشسٹ ہونے کا الزام لگانا انتہائی ناانصافی ہے، دنیا بھر میں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں ہے۔اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس صارف نے لکھا کہ تو آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ آپ اس ملک کا حصّہ نہیں ہیں؟ آپ نے خانز پر بلاوجہ تنقید کی ہے اور کئی دوسرے لوگ بھی آپ کا ساتھ دینے کے لیے ہر چیز کو ہندو فوبک کہہ کر مذہب کارڈ کھیلتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہر چیز کو ہندو مسلم نظریے سے دیکھنا آپ کی بیماری ہےاور یہ بہت خطرناک بیماری ہے، یہ انسانوں کو اندر سے ختم کردیتی ہے۔ جب آپ بھارت کو خانز یا مسلمانوں میں تقسیم کرتے ہیں تو یہ بنیادی طور پر نفرت ہے جس کا آپ اظہار کررہی ہیں۔
صارف نے مزید لکھا کہ آپ جنہیں اس طرح لیبل کررہی ہیں وہ لوگ محض بھارتی شہری ہیں۔ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ اگر آپ واقعی اس نظریے سے سوچتی ہیں تو آپ صرف ایک فلم بنانے کے لیے اپنا نام ’کنگنا‘ سے تبدیل کرکے’کائنات‘ رکھیں اور دیکھیں کے آپ کی فلم ہٹ ہوتی ہے یا نہیں۔