ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن اوربے قصور افراد کی رہائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے محفوظ کیے گئے فیصلے پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہ ہونے کے باعث پٹیشن قابل سماعت نہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کے محمد طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس کیس میں وزیر اعلی کو کیسے فریق بنایا۔وکیل نے جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر مینار پاکستان واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، کئی ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا جو موقع پر ہی موجود نہیں تھے۔ جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں، کیسے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ انسانی بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اس لئے عدالت آیا۔ ٹک ٹاکر نے خود لوگوں کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، سوشل میڈیا پر معاملہ آنے کے باعث ہائی لائٹ ہوا۔
پولیس نے اعلٰی حکام کے حکم پر اس مقدمہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو پکڑ لیا. پاکستان کے آئین کے تحت کسی ثبوت کے بغیر شہریوں کو پکڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے.ہائیکورٹ نے مقدمہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن اوربے قصور افراد کی رہائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

Recent Posts

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

1 min ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

3 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

9 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

13 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی…

18 mins ago