پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کر دی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم پر ردعمل میں کہا کہ اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 2 سال میں ہر وہ فیصلہ کیا جس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، موجودہ حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی،تحریک انصاف ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔
واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

48 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago