مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پولیس لائن میں واقع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کر دی۔مولانا فضل الرحمان نے جاری کردہ بیان میں مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہا ہے۔
انہوں نے قوم کو باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 18 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔