مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا . وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ 2 فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا .


مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو ملتان میں کنونشن اور 6 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا، 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی .
انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا، 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی، 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہو گا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہو گا .

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 23 فروری کو مریم نواز شریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی . ان کا مزید کہنا ہے کہ 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن اور 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا، گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا .
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ شیخوپورہ میں 7 مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہو گا، فیصل آباد میں11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہو گا، پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور 16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور 20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا، مریم نواز 23 مارچ کو کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، وہ 27 مارچ کو کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی .

. .

متعلقہ خبریں