’’ پردیسی پردیسی جانا نہیں‘‘ گیت پر عدنان صدیقی نے کیا خو ب بانسری بجا ئی۔۔ ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اداکارعدنان صدیقی پا کستانی شو بز انڈسٹری کا جانا ما نا نا م ہیں۔وہ اپنی بے ساختہ اور حقیقت سے قر یب ادا کا ری کی بدولت جا نے جا تے ہیں۔انہو ں نے ایک بارپھر ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گانے پر بانسری بجاکرخوب داد وصول کی۔جی ٹی وی کے مطابق عدنان صدیقی جتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں اتنی ہی اچھی بانسری بجانا بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کافی سارے پرانے گانوں پربانسری بجا کرمداحوں سے داد حاصل کرچکے ہیں اور اب ایک بارپھراداکار کی خوب واہ واہ ہورہی ہے۔اداکارنے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیواپ لوڈ کی جس میں ان کا بھتیجا بالی وڈ کا مشہور زمانہ گیت’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گارہا ہے جس پراداکاربیک گراؤنڈ پربانسری بجا رہے ہیں۔مداحوں کوعدنان صدیقی کی یہ وڈیو بے حد پسند آرہی ہے ۔اور وہ اس پر ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں۔