فیصل کریم کنڈی کا عمران خان پر دہشت گردوں کو علاج کیلئے پناہ دینے کا الزام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر دہشت گردوں کو علاج کےلیے اپنے اسپتال میں پناہ دینے کا الزام لگادیا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ عمران خان نے اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کو پناہ دے کر ان کا علاج کرایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کر کے دہشت گردوں سے مدد مانگی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھناؤنی سازش کے تحت پیپلز پارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے۔