میری بیٹی شردھا کا ہاتھ ابھی تک کسی نے نہیں ما نگا۔۔شکتی کپور کا حیر ت انگیز انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)با لی وڈ ولن شکتی کپور نے بیٹی شردھا کپور کی جلد شادی کی افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تاحال کسی نے ان سے بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگا۔ بھا رتی میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے شکتی کپور نے بیٹی شردھا کپور کی شادی سمیت بیٹے سدھانتھ کی زندگی پر کھل کر بات کی اور کہا کہ بطور والد وہ بچوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں لگاتے۔شکتی کپور کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سےیہ غلط افواہیں ہیں کہ انہوں نے بیٹی کو اداکارہ بننے سے روکا تھا۔شکتی کپو ر کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی شردھا کپور نے اپنی زندگی کا خود انتخاب کیا ہے اور وہ تو انہیں گو لڈن گرل کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی شکتی کپور نے بیٹی کے بوائے فرینڈ فوٹوگرافر روہن شریستھا کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے نہ تو شادی کی بات کی اور نہ ہی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے۔اداکار نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی اور روہن شریستھا ملتے رہتے ہیں اور دونوں میں انتہائی گہرے مراسم بھی ہیں مگر انہیں نہیں معلوم کہ وہ شادی بھی کرنا چاہیں گے یا نہیں؟شکتی کپور نے یہ بھی کہا کہ ابھی ان کی بیٹی کی توجہ کیریئر پر ہے اور فوری طور پر ان کی شادی کا امکان نہیں۔شکتی کپور نے ایسے وقت میں بیٹی کی شادی سے متعلق وضاحت کی ہے جب کہ بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر شردھا کپور رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔