مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو قومی حکومت بنائیں گے : شہباز شریف کا بڑا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کےصدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازش1ریف نے بڑی تجویز دے دی ہے . شہبازشریف نے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا .

کراچی میں گفتگو کرتے شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش بےپناہ چیلنجز کا حل قومی حکومت ہے . کوئی ایک جماعت تنہا ملک کو مسائل سےنہیں نکال سکتی . میری رائے ہےکہ اگر ہمیں آئندہ الیکشن میں موقع ملےتو قومی حکومت بنائیں . انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں کراچی سمیت سندھ میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی . کراچی اور سندھ میں مسلم لیگ ن کو متحرک کررہے ہیں . افغانستان کی صورتحال پر شہباز شریف نے کہا کہ کابل نئے چیلنج کےطور پر سامنےآسکتاہے . افغانستان کےمسئلے پر ریاست کی پالیسی کےساتھ چلناچاہیئے . کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بناسکتی ہے . انہوں نے کہا کہ سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کسی خاص گروہ کی سپورٹ نہیں کررہا . حکومت نے توپارلیمنٹ کو تالےلگائےہوئے ہیں اگر حکومت اپنی پالیسی دیتی یا پارلیمنٹ میں افغان صورت حال پر بات کرتی تو تجویز دیتے . . .

متعلقہ خبریں