کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کےصدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازش1ریف نے بڑی تجویز دے دی ہے۔ شہبازشریف نے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں گفتگو کرتے شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش بےپناہ چیلنجز کا حل قومی حکومت ہے۔کوئی ایک جماعت تنہا ملک کو مسائل سےنہیں نکال سکتی ۔میری رائے ہےکہ اگر ہمیں آئندہ الیکشن میں موقع ملےتو قومی حکومت بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں کراچی سمیت سندھ میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔کراچی اور سندھ میں مسلم لیگ ن کو متحرک کررہے ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر شہباز شریف نے کہا کہ کابل نئے چیلنج کےطور پر سامنےآسکتاہے۔افغانستان کےمسئلے پر ریاست کی پالیسی کےساتھ چلناچاہیئے۔کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بناسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کسی خاص گروہ کی سپورٹ نہیں کررہا ۔حکومت نے توپارلیمنٹ کو تالےلگائےہوئے ہیں اگر حکومت اپنی پالیسی دیتی یا پارلیمنٹ میں افغان صورت حال پر بات کرتی تو تجویز دیتے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…