اجلاس میں وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ، ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر ، مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا . وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے ،عام آدمی کا تحفط موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، محض انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ناکافی ہے ، انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے ،گندم کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی متوقع ہے .
وزیر اعظم کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خزانہ ، خسرو بختیار ، اسد عمر ، فخر امام ، مشیر تجارت ، فرخ حبیب ، معاون خصوصی شہباز گل ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں