مہوش حیات کی ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا ہے .

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .

اس پوسٹ کے کیپشن کی میں انہوں نے لکھا کہ خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے .

واضح رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جہاں انہوں نے مہم جوئی سرگرمیاں کا انتخاب کرتے ہوئے ہیلی دبئی کے ذریعے ہیلی کاپٹر اُڑا کر دبئی کی سیر کی اور دبئی کے فضائی مناظر دیکھے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، کوریوگرافر عظمیٰ ذکریہ اور بھارتی ہدایت کار مُکل ابھینکر نےبھی تعریف کی جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ جلد کسی سُپر ایکشن کردار میں نظر آںے والی ہیں، جس کے لئے وہ مختلف مہم جوئی سرگرمیاں سیکھ رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں