مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف مل گیا۔بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
خیال رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری اور تیل کی قیمتوں میں 35روپے تک اضافے سے ملک میں مہنگائی اور کساد بازاری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ‘ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں تیزی سے کمی جبکہ بیروزگاری کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا. اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر تھیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارکیٹ میں مصنوعی قلت کی اطلاعات موصول ہوئیں اس مصنوعی قلت کی اطلاعات کے سد باب کے لیے اوگرا کی سفارش پر فوری طور پر قیمتوں کا اطلاق کیا گیا. ادھراقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے اسٹاک مارکیٹ کو چند روزمصنوعی طریقے سے سہارادیا ہے مگر جونہی حکومت ہاتھ کھینچتی ہے مارکیٹ نیچے آنے لگتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ڈالرہو یا عام آدمی کے استعمال کی اشیاءکسی کی قیمت پر کنٹرول نظرنہیں آتا ‘زرعی ملک ہوتے ہوئے ملک میں اناج کا بدترین بحران ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں اور پچھلے چند ماہ سے ان رجحان میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

Recent Posts

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

9 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

22 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

38 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

49 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

1 hour ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

1 hour ago