آنے والے دنوں میں عوام کو خوشخریاں سنائیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سستی بجلی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اب حکومت ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہی ہے . خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سوال پر شبلی فراز نے محتاط انداز سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے، حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، بجلی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیےسیاسی موت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور وفاقی حکومت میں شامل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ لوگوں کو سستی بجلی مل سکے .
متعلقہ خبریں