دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کسی کے بھائی نہیں، انہیں ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ قوم آج عمران نیازی کی دہشتگرد دوستی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کی مزاحمت کی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی مذمت کافی نہیں، دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا۔