خاتون اپنے 5 سالہ بیٹےکو بچانےکیلئے پہاڑی شیر سے بِھڑگئی


نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کو بچانے کے لیے پہاڑی شیر سے بِھڑ گئی۔جیو نیوز کے مطابق بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا ، جب شیر نے اس پر حملہ کیا۔پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کیا اور اسے گھسیٹ کر لے جانا چاہا تاہم اس موقع پر بچےکی ماں بھاگتی ہوئی آئی اور خالی ہاتھوں سے ہی شیر کو مارنا شروع کردیا اور اس وقت تک نہ رکی جب تک شیر بچے کو چھوڑ کر فرار نہیں ہوگیا۔ پہاڑی شیر کو بعد میں وائلڈ لائف حکام نے ڈھونڈا اور گولی ماردی ۔شیرکے حملےکی وجہ سے 5 سالہ بچےکے سر پر اور جسم پر چوٹیں آئیں، بچہ اب لاس اینجلس کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔