ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی سے متعلق حکومت کی پالیسی کو پشاور سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات ہونی چاہیے . سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے جب جنگ بند ہوئی اور مذاکرات ہوئے تو پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا .


رضا ربانی نے 8 فرروی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی پالیسی پر بحث کرنے اور سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا . انہوں نے کہا کہ جب کابل میں طالبان آئے تو ٹی ٹی پی کے لوگوں کو اسلحہ کے ساتھ پاکستان آنے دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ گڈ طالبان ہیں .
پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت نہ عوام، نہ پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا، سینیٹ کہتی رہی کہ مشترکہ اجلاس بلائیں، ٹی ٹی پی مذاکرات پر اے این پی اور پیپلز پارٹی نے سخت تحفظات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں